Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ہماری ترجیح اول صوبائی اسمبلی کی نشست ہوگی..مشتاق احمد

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ کے انتہائی نازک موڑ میں منعقد ہونے والے انتخابات میں بحیثیت قوم غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے جس میں عوام کو چاہئے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے سیاسی منظر نامے پر موجود رہ کر بار ی باری اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کا کڑ ااحتساب کرے جبکہ الیکشن کمیشن پر فرض عائدہوتی ہے کہ ووٹ کی تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے ہرممکن اقدامات کرے اور الیکشن کے قوانین پر عملدرامد کو یقینی بنائے۔ جمعہ کے روز چترال میں پارٹی کے ضلعی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاست کو روپے پیسے کی عمل دخل سے دور رکھنا ہوگا کیونکہ دولت کی بل بوتے چند خاندانوں نے سیاست کو گھر کی لونڈی بنادی ہے جس سے ہزار قسم کے جرائم جنم لیتے ہیں اور یہی آگے جاکر بیلٹ بکس کے تقدس کو پامال کرنے کا ذریعہ بنتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج اگر ملک کے اندر مسائل کا انبار موجود ہے اور عوام کو پینے کا صاف پانی ، علاج معالجہ اور سڑک مہیا نہیں تو اس کا قصور وار بھی وہی سیاسی جماعتیں ہیں جوکہ اقتدار ایک دوسرے کو منتقل کرتے رہے ہیں اور یہی وہ حکمران ہیں جنہوں نے اپنی اپنی باریوں میں ملک کو اتنا قرضدار بنادیا ہے کہ اب اس کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے یہ بے شرم سیاست دان ملک کی اسلامی تشخص کو مٹانے کے درپے ہیں اور یہاں مغربیت کو پروان چڑہانے کے درپے ہیں اور کرپشن کو ان حکمرانوں نے ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ بناکر رکھ دیا ہے اور آج ملک کو دہشت گردی سے ذیادہ کرپشن سے خطرہ دریپش ہے۔ مشتاق احمد خان نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل ان ہی تلخ حقائق کو سامنے رکھ کر اور کرپٹ سیاست دانوں کی سازشوں کو بے نقاب اور ناکام بنانے کے لئے بنائی گئی ہے جس کے منشور میں کرپشن کو دہشت گردی کے برابر قرار دیا گیا ہے اور کرپشن میں ملوث فرد وہی سز ا کا مستحق ہوگا جودہشت گرد کے لئے مقرر ہے۔ انہوں نے ایم ایم اے کے منشور کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ملک میں توانائی کے تمام ذرائع کو بروئے کار لاکر اور ڈیموں کی تعمیر کے ذریعے بجلی کی وافر مقدار پیدا کرنا، تعلیم اور علاج معالجے کو مفت کرنااور بے گھر لوگوں کو چھت کی سہولت کی فراہمی اور نوجوان طبقے کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے انقلابی قدم اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 500ارب ڈالروں کو واپس پاکستان لایاجائے گا جس سے ملک کے تمام قرضے اترجانے کے ساتھ ساتھ کئی سالوں کو ٹیکس فری بجٹ بھی دینے کے قابل ہوں گے۔ چترال میں الیکشن کے لئے پارٹی نامزدگیوں کے بارے میں انہوں نے کہاکہ سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کو نامزد کیا گیا ہے جوکہ قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی میں کوئی بھی نشست ملنے کی صورت میں پارٹی کے امیدوار ہوں گے جبکہ جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر وجیہ الدین ان کے کور امیدوار ہوں گے۔ صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ چترال میں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ہماری ترجیح اول صوبائی اسمبلی کی نشست ہوگی تاہم مشاورت کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے حصے میں جو بھی نشست آئے گی اس پر جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا عبدالاکبر چترالی ہوں گے۔اس موقع پر پارٹی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد، مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا شیر عزیز اور دوسرے رہنما بھی موجود تھے۔
ji subai amir mushtaq ahmad addressing press confrence in Chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
10821