Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی نشست کا خاتمہ، آزمائش کا وقت آگیا، الیکشن کا بائیکاٹ کرکے وعدہ پورکریں..بدیع الرحمن

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) بدیع ا الرحمن چترا لی ضلعی صدر چترال اور مرکزی سکریٹری انفارمیشن تحریک تحفظ پاکستان نے ایک اخباری بیان میں‌انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال سے ایک صوبائی سیٹ ختم کرنے کے خلاف چترال کے تمام سیاسی پارٹیوں کی ایک ہی آواز تھی۔ کہ چترال کی صوبائی سیٹ اگر چترال کے جعرافیائی حالات اور پسماندگی کو مد نظر رکتہے ہوئے بحال نہ کیا گیا تو تمام سیاسی پارٹیز چترال سے الیکشن 2018 عام انتخابات کا بائکاٹ کریں گے۔اب آزمائش کا وقت آگیا ہے۔اور پتہ چلے گا کہ کون چترال کے مفاد پر ہے اور کون ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہا ہے۔
انھوں نےمذید کہا کہ تحریک تحفظ پاکستان چترال کی مفاد کی خاطر عام انتخابات 2018 چترال سے بائیکاٹ کر نے کا اعلان کر تی ہے ۔اور چترال سے عام انتخابات 2018 مین حصہ نہیں لے گی۔انھوں نے تمام پارٹیوں‌کے ذمہ داروں‌کو چیلنچ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وعدے اور اعلانات کے مطابق چترال کے ساتھ زیادتی کے پاداش میں آئندہ جنرل الیکشن کا بائیکاٹ کریں. بصورت دیگر یہ سمجھا جائیگا کہ چترال کے سیاسی رہنما ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں‌اورگزشتہ بیانات صرف سیاسی کھوکھلے اعلانات تھے. اورآج فارم جمع کرنے کیلئے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں . جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے.

بدیع الر حمٰن چترالی این اے 54 اسلام آباد سے تحریک تحفظ پاکستان کے پلیٹ فارم سے انتخابی نشان میزائیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ پاکستان وہ واحد جماعت ہے جو ملکی و علاقائی مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔ آئے ملکر اس نظریاتی پارٹی کو کامیاب بنائیں۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10808