Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرو فیسرافصل الدین مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نما یندہ چترال ٹائمز)پروفیسرافضل الدین جن کا تعلق موڑکھو کے علاقہ کوشٹ سے ہے اپنی ملازمت کی مدت مکمل کرکے سبکدوش ہو گئے پروفیسر موصوف نے مئی1984ء سے گورنمنٹ ڈگری کالج تھانہ (ملاکنڈ)سے اپنی تدریسی کیریر کا آغاز کیا گورنمنٹ ڈگری کالج چترال گونمنٹ ڈگری کالج بونی میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے 2009 میں انھیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کے پرنسپل کا عہدہ سونپ دیا گیا انہوں نے اس کالج کے بانی پرنسپل کی حیثیت سے کام کیا پھر انہیں گورنمنٹ دگری کالج بونی میں پرنسپل کا عہد ہ سونپا گیا اس کے بعد جب ان کی ترقی 20گریڈمیں مئی201 میں ہوئی تو انہیں پرنسپل ڈگری کالج دیر بالا تعینات کیا گیا جہان ایک سال گزار نے کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج چترال تبدیل کیا گیا اور وہ کچھ عرصہ سے اس کالج کے پرنسپل کے طور پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈگری کالج چترال کے تمام اسٹاف و ممبران نے کالج میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منقعد کی اور انہیں پھولوں کا ہار پہنا کر نہایت اعزاز کے ساتھ رخصت کر دیا-
prof afzaludin retired 3

prof afzaludin retired 2


شیئر کریں: