Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لطیف،اسرار پی ٹی آئی،افتخاروعبدالولی پی ایم ایل این، سلیم اورغلام محمد پی پی پی کے امیدوار نامزد

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے صدر عبداللطیف نے کہا ہے ۔ کہ پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی چترال کی NA – 1کیلئے اُنہیں اور صوبائی اسمبلی کی نشست PK-1کیلئے اسرارالدین کو نامزد کیا ہے ۔ جو جنرل الیکشن 2018میں پارٹی کی طرف سے انتخاب لڑیں گے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جمعرات کے روز وہ نامزدگی فارم متعلقہ ریٹرننگ آفیسران سے وصول کریں گے ۔ اور جمعہ کے روز اُنہیں داخل کیا جائے گا ۔

abdul lateef and israr pti

درین اثنا پاکستان مسلم لیگ ن چترال کے جنرل سیکرٹری صفت زرین اور ترجمان مسلم لیگ ن نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ہے ۔ کہ اُن کی پارٹی کی طرف سے جنرل الیکشن میں قومی اسمبلی NA -1 کی نشست کیلئے شہزادہ افتخار الدین اور صوبائی اسمبلی PK-1 عبد الولی خان ایڈوکیٹ ہو ں گے ۔ جن کے کاغذات کل بروز جمعہ داخل کئے جائیں گے ۔ تاہم مسلم لیگ ن کی طرف سے ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے نامزدگی فارم حاصل کئے ہیں ۔ نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ۔ کہ آج جمعرات کے روز پارٹی کی حتمی میٹنگ دونوں امیدواروں شہزادہ افتخار الدین اور عبدالولی خان ایڈوکیٹ کے ناموں کی توثیق کی جائے گی ۔

iftikhar and abdul wali
دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے صدر سلیم خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ آنے والے الیکشن میں قومی اسمبلی NA-1کی نشست کیلئے اُنہیں پارٹی کی طرف سے نامزد کیا ہے ۔ جبکہ حاجی غلام محمد پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی نشست PK-1چترال کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں ۔ سلیم خان اور حاجی غلام محمد نے اپنی نامزدگی کے بعد آج بروز جمعرات کارکناں پیپلز پارٹی کا اجلا س طلب کیا ہے ،۔ تاہم اُن کا کہنا ہے ۔کہ کاغذات نامزدگی کل جمعہ کے روز داخل کئے جائیں گے ۔
salem khan and Ghulam muhammad


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10771