Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئندہ چترال میں‌لوڈشیڈنگ نہیں‌ہوگی.پیسکو چیف کی ڈپٹی کمشنراورڈی پی او کو یقین دہانی

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے چترال کے عوام کی بنیادی مسائل جس میں لوڈشیڈنگ سر فہرست ہے کے سلسلے میں ڈی پی او چترال منصورآمان کے ساتھ ملکر چیف آف پیسکو کیساتھ پشاور میں ملاقات کی اور اس مسلے کے بارے میں انھیں آگاہ کیا۔ چیف پیسکو نے یقین دہانی کی اور وعدہ کیا کہ آج کے بعد چترال میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ اور اس سلسلے میں اپنے محکمے کو ہدایت نامہ جاری کیا جس میں چترال کو بلا تعطل بجلی کے فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئ ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری پریس ریلز کے مطابق اس کا اطلاق آج سے کیا جائے گا۔ اورآئندہ گرڈ اسٹیشن کے اہلکاروں‌کولوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
DC and DPO Chitral met PESCO Chief2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10724