Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کےعوام نےاگربھٹو کو نہیں بھولا ہے تو اپنے محسن حیدر ہوتی کو بھی نہیں بھول سکتے۔۔خدیجہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے جائنٹ سیکرٹری خدیجہ بی بی نے این اے ون چترال کے لئے الحاج عید الحسین کوپارٹی دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے عوام بھی پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کی چترال کے لئے خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی ووٹ ان کے حق میں استعمال کرکے انہیں بھاری ووٹوں سے کامیاب کریں گے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ الحاج عیدالحسین چترال کا ایک جانا پہچانا اور ہردلعزیز شخصیت ہے جوکہ 1970ء کی دہائی سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور بے لوث خدمت میں اپنے لئے ایک مقام پیدا کرلیا ہے اور ان کی اے این پی میں شمولیت اور فخر افغان باچا خان کی سپاہیوں میں شمولیت سے پارٹی کو زبردست تقویت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران گاؤں گاؤں تک پارٹی کا دائرہ اثر بڑھتا جارہا ہے جوکہ گزشتہ کئی مہینوں سے ضلعے کے کونے کونے میں منعقدہ شمولیتی تقریبوں کی تعداد سے ظاہر ہوتی ہے۔ خدیجہ بی بی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چترال کے عوام نے آج تک اگر ذولفقار علی بھٹو کو نہیں بھولا ہے تو اپنے محسن امیر حیدر خان ہوتی کو بھی نہیں بھول سکتے جس نے اپنے دور حکومت میں آٹھ مرتبہ چترال کا دورہ کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا تھا اور چترال میں بڑ ے بڑے ترقیاتی پراجیکٹ بشمول بائی پاس روڈ ، گولین گول واٹر سپلائی اسکیم، دروش میں زنانہ ڈگری کالج اور دروش کے لئے انبوشی اسکیم ان ہی کا تخفہ ہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
10720