Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن کی طرف سے جنرل الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کیلئے نئی تاریخ مقرر

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے جنرل انتخابات مقررہ وقت میں کرانے کا حکم صادرکرنے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنرل الیکشن 2018کیلئے دوبارہ شیڈول جاری کیا ہے ۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرنے کیلئے 4جون سے 8جون تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ 8جون کو امیدواروں کی فہرست شائع کی جائیگی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کے مخصوص نشستوں کیلئے بھی یہی تاریخ مقرر ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ 25جولائی ہی کو ہونگے ۔
ECP notification revised

ECP notification 1

 

 


شیئر کریں: