Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے خاتون لیکچررز کی اسامیوں کو حتمی شکل دیدی ، ایس ایس کی اسکریننگ ٹیسٹ منسوخ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خاتون لیکچرار باٹنی کی پندرہ آسامیوں، خاتون لیکچرار انگلش کی ایک آسامی اور مرد لیکرار شماریات (بی پی ایس۔ 17 ) کی تیرہ آسامیوں پراپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اور اس سلسلے میں اپنی سفارشات یکم جون 2018 کو متعلقہ محکمے کو بھیج دی ہے ۔ اس امر کااعلان انچارج میڈیا سیل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیاگیا۔

دریں اثنا خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن نے بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں سبجیکٹ سپشلسٹ فزکس اور سبجیکٹ سپشلسٹ اُردو(میل ،بی پی ایس۔17 ) کے لئے 4 تا 7 جون منعقد ہونے والے سکریننگ ٹیسٹ منسوخ / ملتوی کردیئے ہیں۔ اس امر کااعلان ڈائریکٹر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیاگیا۔

اسی طرح خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی سفارشات پر مجاز حکام نے ڈاکٹر صدر رحیم ولد عبدالکریم (جو اس وقت خلیفہ گلنواز تدریسی/ ایم ٹی آئی بنوں میں بحیثیت ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ پیڈیاٹرک سرجری(بی پی ایس۔ 18 ) میں اپنی خدمات سرانجام دے رہاہے) کو فوری طورپر مستقل بنیادوں پر سیدو میڈیکل کالج سوات میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک سرجری (بی پی ایس۔18 )تعینات کردیاہے ۔ وہ عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔ جبکہ ان کو عرصہ ایک ماہ کے اندر اندر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

اسی طرحخیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی سفارشات پر مجازحکام نے ڈاکٹر شازیہ تبسم دختر روشن خٹک کو فوری طورپرمستقل بنیادوں پر بحیثیت ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ گائناکالوجی ( بی پی ایس۔18 ) تقرری کردی ہے ۔وہ عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گی اور ان کی خدمات کے قواعد وضوابط خیبرپختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت تصور ہونگے۔ ان کو عرصہ ایک ماہ کے اندر اندر محکمہ صحت میں حاضری /رپورٹ پیش کرنے اورچارج سبنھالنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کے تبادلے وتعیناتی کے احکامات بعد میں جاری کئے جائینگے ۔اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی طرح خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی سفارشات پر مجاز حکام نے ڈاکٹر خالد محمود خان ولد عطاء اللہ خان سکنہ ڈی آئی خان کی فوری طورپر مستقل بنیادوں پر بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر نیوروسرجری (بی پی ایس۔18 ) تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ مذکورہ ڈاکٹر کی خدمات مزید تعیناتی کے لئے ڈین باچاخان میڈیکل کالج مردان کی صوابدید پر رکھ دی گئی ہیں جبکہ ان کو عرصہ ایک ماہ کے اندر اندر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

مجاز حکام نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی سفارشات پر ڈاکٹر محمدر حمان ولد عبدالقیوم سکنہ سوات کو فوری طورپرمستقل بنیادوں پر بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر سائیکاٹری (بی پی ایس۔18)تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ مذکورہ ڈاکٹر کی تقرری کے بعد ان کو سیدومیڈیکل کالج سوات میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر سائیکاٹری ( بی اپی ایس۔18 ) تعینات کردیا ہے گیاہے جبکہ ان کو عرصہ ایک ماہ کے اندر اندر اپنی ذمہ دارایاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

مجاز حکام نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی سفارشات پر ڈاکٹر اشفاق حسین ولد بخت رزادسکنہ سوات اورڈاکٹر قاسم ریاض ولد اعظم خان سکنہ شمالی وزیرستان ایجنسی(جواس وقت محکمہ صحت میں کام کررہے ہیں)کی فوری طورپر مستقل بنیادوں پر بحیثیت ڈسٹرکٹ سپشلسٹ سائیکاٹری( بی پی ایس۔18 )میں تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ مذکورہ ڈاکٹر ز عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے۔ جبکہ انکو 30 دنوں کے اندر اندر اپنے عہدوں کے چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔


شیئر کریں: