Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا، جلد پی ایم ایل این میں شمولیت اختیار کروں گا۔۔عبد الولی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (عبدالغفار سے ) مسلم لیک (ن)ضلع چترال کا ایک وفد پارٹی کے ضلعی سنئیر نائب صدر زارعجم خان لال کی قیادت میں معروف قانوندان و سیاسی شخصیت عبدالوالی خان عابدایڈوکیٹ کے رہائش گاہ میں ان سے ملاقات کی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالوالی خان نے کہا کہ میں انشااللہ بہت جلد اپنے دوستوں سے مشورے کے بعد مسلم لیک میں شمولیت ا ختیار کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ چترال اور ملک بھر میں نواز شریف حکومت کے دوران حیرت انگیز ترقی کو دیکھ کرمیرے لئے فیصلہ کرنا کوئی مشکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں چترال کی ترقی چاہتا ہوں اور مجھے عہدے یا ٹکٹ کی ضرورت نہیں اور میں ملک کی ترقی کو اپنے لئے عہدہ سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ شیرپاوٗکے پارٹی میں میری بہت عزت تھی لیکن میں نے صرف ایک وزیر کے کرپشن کی وجہ سے پارٹی چھوڑدیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے منشوراور کپتان کے باتوں کو دیکھ کر PTIجائیں کیا تھا جسے میں نے عمران خان صاحب کے چترال کے دورے کے موقع پران کو واضح کیا تھالیکن وہاں بھی مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا۔ ان کا کہنا تھاکہ ان حالات میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور اکیس کروڑ عوام کو عزت کی زندگی گزارنے کا ڈھنگ سیکھانے کی صلاحیت نواز شریف میں ہے ۔ اس موقع پر پارٹی کے وفد میں زار عجم خان لال کے علاوہ محمد کوثر ایڈوکیٹ، خورشید مغل ایڈوکیٹ ، نیازاے نیازی ایڈوکیٹ، عبدالغفار، غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ، شمس ایڈوکیٹ شامل تھے جنہوں نے پارٹی میں شمولیت پر عبدالولی خان کو ان کی سیاسی بصیرت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شرکت سے پی ایم ایل ۔این چترال میں ناقابل تسخیر سیاسی قوت بن جائے گی۔ واضح رہے کہ پارٹی کی ہائی کمان کی ہدایت پر پارٹی وفد نے ان سے ملاقات کیا تھا۔


شیئر کریں: