Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نئے کرائے نامے جاری،فلائنگ کوچز1.14 روپے فی کلومیٹر فی مسافر کرائے وصول کریں گی.RTA

Posted on
شیئر کریں:

، 50 فیصدرعایت دینی مدارس ،تعلیمی اداروں،نابینا / معذورافراد اور60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لئے ہوگی
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخ بڑھاکر 99روپے فی لیٹر مقرر کرنے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور نے ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے نئے کرائے نامے جاری کئے ہیں۔ جن کے تحت عام بسیں0.99 پیسے اورفلائنگ کوچز(ہائی ایسز)1.14 روپے فی کلومیٹر فی مسافر کرائے وصول کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاورجنرل بس سٹینڈ سے مختلف شہروں اورعلاقوں تک درجہ ذیل کرایہ نامہ ہوگا۔پشاورجنرل بس سٹینڈ سے تاروتک عام بسیں 10 ۔روپے اور فلائنگ کوچز 12 ۔روپے کرایہ وصول کریں گی اسی طرح پبی سٹیشن تک عام بسیں 16 ۔روپے اور فلائنگ کوچز 19 ۔روپے ، جلوزئی تک عام بسیں 27 ۔روپے اور فلائنگ کوچز 31 روپے۔ڈاک اسماعیل خیل تک عام بسیں35 ۔روپے اور فلائنگ کوچز 41 ۔روپے،صالح خانہ تک عام بسیں39 ۔روپے فلائنگ کوچز 45 ۔روپے ،نوشہرہ تک عام بسیں 33 ۔روپے اورفلائنگ کوچز38 ۔روپے، مردان تک عام بسیں57 ۔روپے فلائنگ کوچز 66 ۔روپے، درگئی تک عام بسیں104 روپے فلائنگ کوچز 120 ۔روپے،ملاکنڈ تک عام بسیں116روپے فلائنگ کوچز 134 ۔روپے،تیمرگرہ تک عام بسیں175 روپے فلائنگ کوچز 200 ۔روپے،دیر تک عام بسیں247 ۔روپے فلائنگ کوچز 285 ۔روپے،تھانہ تک عام بسیں136روپے فلائنگ کوچز 157 ۔روپے،بری کوٹ تک عام بسیں153روپے فلائنگ کوچز176 ۔روپے،مینگورہ تک عام بسیں170 ۔روپے فلائنگ کوچز 196 ۔روپے،پیر بابا تک عام بسیں135۔روپے فلائنگ کوچز 156 ۔روپے۔بڈھ بیرتک عام بسیں7 ۔روپے فلائنگ کوچز 9 ۔روپے،غزسٹاپ تک عام بسیں9 ۔ روپے فلائنگ کوچز 11 ۔روپے،زنگلی تک عام بسیں14 روپے فلائنگ کوچز17 ۔روپے،سرہ خاورہ تک عام بسیں17۔روپے فلائنگ کوچز 20 ۔روپے،متنی تک عام بسیں21روپے فلائنگ کوچز25 ۔روپے،ادیزئی تک عام بسیں13 روپے فلائنگ کوچز 27 ۔روپے،پاسنی تک عام بسیں26 روپے فلائنگ کوچز 30 ۔روپے،شیریکرہ اتک عام بسیں29۔ روپے فلائنگ کوچز 34 ۔روپے ہوگا۔ اسی طرح جنرل بس سٹینڈکوہاٹ روڈپشاور سے مختلف علاقوں تک درجہ ذیل کرایہ وصول کیاجائے ۔جی بی ایس کوہاٹ روڈ پشاور سے سفیدتھانہ تک عام بسیں 37 ۔روپے اورفلائنگ کوچز43 ۔روپے ،درہ بازارتک عام بسیں47 ۔روپے فلائنگ کوچز 54 ۔روپے،کوہاٹ تک عام بسیں64۔روپے فلائنگ کوچز74 ۔روپے، ہنگوتک عام بسیں100 ۔روپے فلائنگ کوچز 117 ۔روپے اورٹل تک عام بسیں166۔روپے فلائنگ کوچز191 ۔روپے کرایہ ہوگا۔اسی طرح پشاورچارسدہ بس سٹینڈ سے مختلف علاقوں تک درج ذیل کرایہ ہوگا۔پشاورچارسدہ بس سٹینڈ سے بخشی پُل تک عام بسیں3 روپے فلائنگ کوچز 4 ۔روپے،نحقی تک عام بسیں9۔روپے فلائنگ کوچز11 ۔روپے،ناگمان تک عام بسیں12 ۔روپے فلائنگ کوچز 14 ۔روپے،ادیزئی تک عام بسیں17 ۔روپے فلائنگ کوچز20 ۔روپے،شبقدرتک عام بسیں23۔روپے فلائنگ کوچز27 ۔روپے،گلبیلہ تک عام بسیں16 ۔روپے فلائنگ کوچز 19 ۔روپے،سردریاب تک عام بسیں21۔روپے فلائنگ کوچز 25 ۔روپے،چارسدہ تک عام بسیں28 ۔روپے فلائنگ کوچز 33 ۔روپے،عمرزئی تک عام بسیں39 ۔روپے فلائنگ کوچز 45 ۔روپے،شیرپاؤتک عام بسیں44۔روپے فلائنگ کوچز 51 ۔روپے اورتنگی تک عام بسیں50 ۔روپے فلائنگ کوچز 58۔روپے کرایہ ہوگا۔جبکہ شمع سنیما پشاور سے مختلف علاقوں تک درج ذیل کرایہ وصول کیا جائے ۔شمع سینما پشاورسے دارمنگی تک عام بسیں7 ۔روپے فلائنگ کوچز 9 ۔روپے ،پیران بالاتک عام بسیں10۔روپے فلائنگ کوچز 11 ۔روپے،شاہی پایان تک عام بسیں15۔روپے فلائنگ کوچز 18 ۔روپے،کافورڈھیری تک عام بسیں18۔روپے فلائنگ کوچز 21 ۔روپے،شگئی ایف سی قلعہ تک عام بسیں21 ۔روپے فلائنگ کوچز25 ۔روپے،پٹوار بالاتک عام بسیں12 ۔روپے فلائنگ کوچز 14 ۔روپے،متھرا تک عام بسیں14۔روپے فلائنگ کوچز 17 ۔روپے،علی زئی تک عام بسیں16 ۔روپے فلائنگ کوچز19 ۔روپے،کوچیان تک عام بسیں18۔روپے فلائنگ کوچز 21 ۔روپے،گھڑی شیرداد تک عام بسیں21۔روپے فلائنگ کوچز 25 ۔روپے اورورسک تک عام بسیں26۔روپے فلائنگ کوچز 30 ۔روپے کرایہ ہوگا۔ اسی طرح پشاورگنج گیٹ سے مختلف علاقوں تک درج کرایہ وصول کیاجائے گا۔پشاورگنج گیٹ سے پھندوپایاں تک عام بسیں5 ۔روپے فلائنگ کوچز 6 ۔روپے،خٹک پُل تک عام بسیں8۔روپے فلائنگ کوچز10 ۔روپے،اُرمڑ بالا تک عام بسیں9 ۔روپے فلائنگ کوچز 11 ۔روپے،گھڑی باغبانان/ ٹیلہ بند تک عام بسیں16۔روپے فلائنگ کوچز 19 ۔روپے،اوچ نہرتک عام بسیں20 ۔روپے فلائنگ کوچز 23 ۔روپے اورشمشتو تک عام بسیں31۔روپے فلائنگ کوچز 36 ۔روپے کرایہ ہوگاجبکہ پشاورجنرل بس سٹینڈ جی ٹی روڈ سے مختلف شہروں تک درج ذیل کرایہ ہوگا۔پشاور جنرل بس سٹینڈ جی ٹی روڈ سے نوشہرہ تک عام بسیں42 ۔روپے فلائنگ کوچز 49 ۔روپے،جہانگیری تک عام بسیں54۔روپے فلائنگ کوچز 62 ۔روپے،چھوٹالاہورتک عام بسیں68۔روپے فلائنگ کوچز78 ۔روپے،زیدہ تک عام بسیں79 ۔روپے فلائنگ کوچز 91 ۔روپے،ٹوپی تک عام بسیں93۔روپے فلائنگ کوچز107۔روپے،رائٹ کنال بنک تک عام بسیں97۔روپے فلائنگ کوچز 111 ۔روپے،پبی تک عام بسیں16۔روپے فلائنگ کوچز 19 ۔روپے،پیرپیائی تک عام بسیں26۔روپے فلائنگ کوچز30 ۔روپے،رسالپورتک عام بسیں43 ۔روپے فلائنگ کوچز 50 ۔روپے ،رشکئی تک عام بسیں49۔روپے فلائنگ کوچز 57 ۔روپے اورمردان تک عام بسیں57 ۔روپے فلائنگ کوچز 66 ۔روپے کرایہ وصول کیاجائے گا جبکہ موجودہ 50 فیصدرعایت دینی مدارس ،تعلیمی اداروں،نابینا / معذورافراد اور60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لئے ہوگی اوراگر ایئرکنڈیشنڈگاڑیوں میں ایئر کنڈیشن کام نہیں کررہا ہوں تو ڈیلیکس سٹیج بس کے کرایہ وصول کیاجائے گا۔اس امر کااعلان سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاورکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیاگیا۔


شیئر کریں: