Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وریجون موڑکہو کے ہسپتال میں ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کے موڑکھو میں وریجون کے مقام پر کھلی کچہری کے ایک ہفتے کے اندر اندر رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جس کے لئے مقامی باشندوں کی طرف سے مطالبہ کئے جانے پر انہوں نے اعلان کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر اسراراللہ نے کہاکہ چترال کے مختلف علاقوں میں واقع ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پوراکرنے کے لئے شدید عوامی مطالبے پر ڈی سی چترال کی کوششوں سے 25ڈاکٹروں کا تبادلہ چترال ضلعے میں کردیا گیا ہے جن میں سے ڈاکٹر آفتاب علی کو ڈی۔ سی کے احکامات کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر آرایچ سی وریجون میں تعینات کیا گیا ہے جوکہ بنیادی طور پر میڈیکل اسپیشلسٹ بھی ہیں جبکہ ان ہی کے حکم پر ڈاکٹر برکت علی کو بی ایچ یو کوشٹ میں پوسٹنگ کی گئی ۔ وریجون کے عوام نے اس دیرینہ مسئلے کو بہت ہی قلیل مدت میں حل کرنے پر ڈی۔ سی چترال ارشاد سودھر کی کوششوں کو سراہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10637