Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اکنامک کورڈنیشن کمیٹی کا اجلاس، پاٹا اور فاٹا کو پانچ سال کیلئے مختلف ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اکنامک کورڈنیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ دن وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں فاٹا اور پاٹا کو آئندہ پانچ سال کیلئے مختلف ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دینے کے ساتھ مختلف مراعات کی بھی منظوری دید ی گئی ۔ جس کی رو سے پانچ سال کیلئے ذاتی کاروباری منافع پر انکم ٹیکس کی چھوت ہوگی تاہم 30ستمبر 2018سے پہلے ایف بی آر کے ساتھ کاروبار کو رجسٹرڈ کرنا ہوگا۔عام صارفین کو رعایت دینے کیلئے فاٹا اور پاٹا کو سیلز ٹیکس سے بھی پانچ سال کیلئے مستثنیٰ قرار دیا گیا۔ اجلاس میں بجلی کے ڈومیسٹک صارفین کو بھی سیلز ٹیکس سے چھوت دیدی گئی ۔اجلاس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پانچ سال تک پاٹا اور فاٹا میں چلنے کی اجازت دیدی گئی ۔ مذکورہ گاڑیاں پاٹا اور فاٹا کے علاوہ کسی دوسرے علاقے میں نہیں جاسکیں گے ۔ تاہم پانچ سال کی مدت جو 30جون 2023 کو ختم ہوگی کے بعد ان گاڑیوں کو ڈیوٹی اور ٹیکسز دینے کی صورت میں ریگولرائزکیا جائیگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سوائے تنخواہوں کے باقی پر ویتھ ہولڈنگ ٹیکس سے بھی ان علاقوں کو مستثنی قرار دیا ۔


شیئر کریں: