Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف مہم خوش آئندہے ۔۔ ناظم ویلج کونسل پرواک

Posted on
شیئر کریں:

پرواک ( چترال ٹائمز رپورٹ ) یونین کونسل پرواک کے ناظم وور محمد اور جنرل کونسلر عیسیٰ علی نے ڈپٹی کمشنر چترال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے ۔ ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا کہ گزشتہ دن تحصیلدار نے دوسرے علاقوں کے ساتھ پرواک ویلج کونسل میں بھی تجاوزات کا جائزہ لینے کیلئے علاقے کا دورہ کیا ۔ جس پر ہم ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ اور خصوصی طور پر چیف سیکریٹری کے مشکور ہیں ۔ کہ انھوں نے تمام اضلاع میں تجاوزات کو فوری ہٹانے کی ہدایت کی ہے ۔ عیسی علی نے بتایا کہ پرواک میں بھی متعدد مقامات پر اسٹیٹ پراپرٹی پر لوگوں نے قبضہ جما رکھا ہے ۔ جن کو واگزار کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ امید ہے کہ انتظامیہ اس دفعہ ان تمام تجاوزا ت کو واگزار کرائی گئی ۔ اور لوگوں کوبھی ریلیف پہنچائے گی ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10619