Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

این اے ون اور پی کے ون سے جنرل الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا انٹرویو،

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آئندہ کے جنرل الیکشن میں بطور امیدوار حصہ لینے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا باقاعدہ انٹرویو صوبائی آفس پشاور میں بدھ کے دن منعقد ہوئے ۔ انجینئر ہمایون، فرحت اللہ بابر، رحیم داد خان، فیصل کریم کنڈی نے انٹرویو لیا ۔جو این اے ون اور پی کے ون کے لئے حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان تین جون تک کرینگے۔

چترال این اے ون کیلئے سلیم خان ، شہزادہ تیمور، محمد حکیم، حمید ایڈوکیٹ، غلام محمد اور انجینئر فضل ربی جبکہ پی کے ون کیلئے سلیم خان، غلام محمد ، سابق ناظمین سلیمان شاہ لاسپور، امیر اللہ ریشن ، محمد وزیر یارخون، ڈاکٹر یوسف ہارون ودیگر شامل تھے نے انٹرویو دئیے۔
یہاں‌یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹرویو کے موقع پر ایم پی اے مستوج سید سردار حسین نے شرکت نہیں‌کی .
ppp chitral candidates23


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10609