Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نیب کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام بچوں میں اینٹی کرپشن کے حوالے سے ڈرائنگ کے مقابلے

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) محکمہ تعلیم چترال کے زیر اہتمام ضلعے کے مختلف گورنمنٹ اورپرائیویٹ سکولوں کے طلبا ء کے درمیان اینٹی کرپشن کے حوالے سے ڈرائنگ کے مقابلے منعقد کرائے گئے ۔ یہ مقابلے بدھ کے روز گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوئے ۔ جس کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال احسان الحق نے کیا ۔ جبکہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر قاری نور اللہ ، پرنسپل سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کمال الدین ، پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول دروش سلیم کامل ، اے ڈی او سپورٹس فاروق اعظم و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔ مقابلے کی نگرانی جاوید حیات و دیگر اساتذہ نے کی جبکہ جج کے فرائض صدر دارلعلوم چترال میرزا محمد اور معروف آرٹسٹ و سینئر صحافی محکم الدین نے کی ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈی او نے بتایا کہ یہ مقابلے محکمہ ایجوکیشن اور نیب خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر کرائے جارہے ہیں۔ ان مقابلوں میں پینٹنگ کے زریعے طلباء کے درمیان اینٹی کراپشن کے حوالے سے خاکے اور ڈرائنگ بنائے جائیں گے ۔ اور ٹاپ ٹین سکولوں کو انعامات دئیے جائیں گے جبکہ ٹاپ تھری سکول صوبائی مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔
anti corruption drawing competition chitral 1

anti corruption drawing competition chitral 2

anti corruption drawing competition chitral 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10601