Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نے خاتون پرنسپل /وائس پرنسپل کی اسامیوں پر سلیکشن کو حتمی شکل دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن نے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں خاتون پرنسپل/ وائس پرنسپل (بی پی ایس۔18 )کی 80 آسامیوں پراپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اور اس سلسلے میں اپنی سفارشات 29 مئی 2018 کو متعلقہ محکمہ کو بھیج دی ہیں۔ اس امر کا اعلان انچارج میڈیا سیل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے جار ی کردہ پریس ریلیز میں کیاگیا۔

دریں اثنا خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن نے ان تمام امیدواروں کو مطلع کیاہے جنہوں نے سبجیکٹ سپشلسٹ پشتو کا پرچہ 29 اور30 مئی 2018 کو دیا تھاکہ مذکورہ پرچہ عوامی مفاد میں منسوخ کردیاگیا ہے جبکہ مذکورہ پرچہ کے لئے تاریخ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے طے کرنے کے بعد جاری کیاجائے گا۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیاگیا۔


شیئر کریں: