Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فوزیہ کے خلاف سینٹ الیکشن میں ووٹ بیجنے کا الزام ایک سوچی سمجھی سازش ہے..ورکرز

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے متعدد عہدیداروں اور کارکنان نے پارٹی قائد سے مطالبہ کیا ہے کہ بی بی فوزیہ سمیت پارٹی کے دوسرے ارکان اسمبلی کے خلاف سینٹ کے الیکشن میں بک جانے کے بارے میں تمام ثبوت منظر عام پر لایا جائے جبکہ بی بی فوزیہ کی طرف سے قرآن پاک پر قسم اٹھاکر اپنی صفائی پیش کرنے کے بعد ان کی وضاحت کو نہ ماننے کا کوئی سوال بھی پید انہیں ہوتا ۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر شاہد احمد، صدر ڈسٹرکٹ یوتھ ضیاء الرحمن، ڈپٹی سیکرٹری فاروق علی شاہ، سینیر رہنما رضیت باللہ، اور یونین کونسل صدور سمیع اللہ ، محتاج الدین ، امین جان، یخیٰ خان ، صاحب نور، منظور قادر اور دوسروں نے کہاکہ بی بی فوزیہ نے پارٹی کی طرف سے وصول شدہ شوکاز کا جواب دینے کے باوجود اس پر کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی اور حقائق منظر عام پر لانے کے لئے تشکیل کردہ پانچ رکنی کمیٹی خود ہی منظر عام سے غائب کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کے نوٹس میں یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایسے اڈیو ریکارڈ موجود ہیں جن سے ہم بی بی فوزیہ کے بے قصور اور ان کے خلاف گھناونے سازش کو ثابت کرسکتے ہیں اور ان ریکارڈ سے یہ بھی ثابت ہوتی ہے کہ اس سازش میں کوئی اور نہیں بلکہ پارٹی کے بعض لوگ ہی شامل ہیں جواپنے چہیتیوں کے لئے راستہ ہموار کررہے ہیں۔ پارٹی کے کے عہدیداروں اور کارکنان نے زور دے کر کہاکہ بی بی فوزیہ کے مسئلے کو حل نہ کرنے کی صورت میں چترال کے ورکرز ان شواہد کو خود منظر عام پر لاکر ان چہروں کو بے نقاب کریں گے جوکہ پارٹی کے لئے آنے والے الیکشن میں انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور اس کے ساتھ پارٹی کارکن 2018ء الیکشن کے بارے میں لائحہ عمل بھی طے کریں گے۔
pti chitral workers press confrence 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
10583