Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فنی تعلیمی بورڈ کی ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے امتحانات کا اعلان/ تین افسران کے تبادلے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور نے ایک سالہ ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (سیکنڈ ٹرم2018 ) کے امتحانات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جوکہ 8 اگست 2018 سے منعقد کئے جائینگے۔ اس سلسلے میں امتحانی داخلہ فارم اور فیس ،خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور کے کنٹرولر آف امتحانات کے دفتر میں نارمل فیس کے ساتھ 1845 روپے28 جون 2018 تک، لیٹ فیس کے ساتھ 2065 روپے 5 جولائی 2018 تک ، ڈبل فیس کے ساتھ 3215 روپے 12 جولائی 2018 تک اور ٹرپل فیس کے ساتھ 4585 روپے 19 جولائی 2018 تک جمع کرانے ہونگے۔ اس امر کااعلان خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیاگیا۔
…………………………………………………………………………………………………………………………
گریڈ20اورگریڈ19کے تین افسران کے تبادلے وتعیناتی کے احکامات
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخواحکومت نے گریڈ20اورگریڈ19کے تین سرکاری افسران کے تبادلوں وتعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔اس سلسلے میں جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو) میں جنرل منیجر(ہائیڈل) گریڈ20کی آسامی پرتعیناتی کے منتظرمحکمے کے سینئرآفیسر انجینئربہادرشاہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اسی طرح گریڈ19کے آفیسرڈائریکٹرآپریشن اینڈکمرشل انجینئرزاہد اخترصابری کاتبادلہ کرکے چیف انجینئر(آپریشن اینڈکمرشل/ڈیویلپمنٹ)تعینات کیا گیا ہے۔گریڈ19کے آفیسرانجینئرواجدنوازسے جنرل منیجر(ہائیڈل)کا اضافی چارج واپس لے کرانہیں ڈائریکٹر(پلاننگ اینڈفیسلٹیشن)تعینات کردیا گیا ہے۔
……………………………………………………………..

پبلک سروس کمیشن نے خواتین لیکچرر کی سترہ اسامیوں کو حتمی شکل دیدی
دریں اثنا خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن نے ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خواتین لیکچررفزکس کی سترہ اسامیوں ،خواتین لیکچرر سائیکالوجی کی تیرہ اسامیوں اور خاتون لیکچرر انگریزی (BPS-17) کی چار اسامیوں پراپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اوراپنی سفارشات بھی متعلقہ محکموں کو 29 ۔مئی 2018 کو بھیج دی ہیں۔ اس امرکا اعلان انچارج میڈیا سیل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمشن کی جانب سے کیاگیا۔


شیئر کریں: