Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اقلیتوں کو تاریخی مقام دیا.. وزیر زادہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(بشیر حسین آزاد)کالاش اقلیتی رہنما وزیرزادہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ پانج برسوں میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اقلیتوں اور اُنکے مسائل پر خصوصی توجہ دی۔حکومت میں آنے کے فوراً بعد ملازمتوں میں اقلیتی کوٹہ کو0.5سے بڑھکر 3فیصد کردی ہے جسکی وجہ سے اقلیتی کمیونٹی کے لوگ (جوکہ بہ مشکل Class fourکے نوکری حاصل کرپاتے تھے۔گریڈ 17تک کے پوسٹوں پر تعینات کیے گئے۔اسکا واضح ثبوت یہ ہے کہ چترال کے پسماندہ ترین علاقے کالاش ویلیزسے ہی گذشتہ پانج سالوں میں پی ایس ٹی سے لیکر ایس ایس ٹی اسکیل 16تک18ٹیچرز بھرتی ہوئے پورے صوبے کے اندر بے غیر سفارش اور رشوت کے کئی اقلیتی نوجوان سول سکرٹریٹ ،کالجز،سی اینڈ ڈبلیو،ایریگیشن،ہسپتالوں میں ڈاکٹروغیرہ بھرتی کئے گئے ہیں۔جس کے پوسٹنگ گریڈ 17تک ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پرویز خٹک نے اپنا وعدہ پورا کیا اور واقعی ہی کے پی کے کے اندر اقلیتوں کو وی وی آئی پی شہری بنایا۔اُنہوں نے کہا کہ اوقاف اور دوسرے محکموں میں اقلیتوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے اور جس سے اقلیتوں کے لئے قبرستان ۔مذہبی تہوار گاہ کے لئے زمین خرید ے گئے اور مالی امداد ،جہیز فنڈ،بیواؤں کے لئے امداد،طبی امداد اور تعلیمی وضائف کو بڑھاکردُگنا کیا گیا اور میرٹ پر تاریخ میں پہلی دفعہ حقداروں کو محکمہ ہذا کے ذریعے تقسیم کئے گئے۔وزیر زادہ نے کہا کہ کالاش میں پہلی بار 325خاندانوں کو مالی امداد 39 بیواؤں ،22مریضوں کو اور4نئے شادی شدہ لڑکیوں میں20لاکھ سے زیادہ رقم چلیم جوشٹ میں تقسیم کی گئی۔علاقے کے تمام مذہبی رہنماؤں کے لئے ماہوار وظیفہ مقرر کرنا بھی ایک اہم کارنامہ ہے۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اقلیتوں کے مسائل کو ترجیحی بنیاوں پر حل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا جس کے لئے ہم پاکستان تحریک انصاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں


شیئر کریں: