Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ ڈویژن سے جسٹس(ر) ناصرالملک ‏نگراں وزیراعظم کےلیےنامزد

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ )‌ ناصرالملک پاکستان کےمعروف سیاحتی مقام سوات،خیبر پختونخوامیں17 اگست1950کوپیداہوئے.والدسیٹھ کامران خان ایک سیاسدان تھے.جو 1970کی دہائی میں ایک سینیٹر تھے.‏ابتدائی تعلیم ایک مقامی اسکول سے حاصل کی. اس کے بعد وہ جہانزیب کالج گئے۔ وہاں سے بی اے اور فنون لطیفہ مکمل کرنے کے بعد جامعہ پشاورمیں داخلہ لیا.
‏1976 میں برطانیہ سے قانون کی اعلیٰ ڈگری حاصل کی اور1977 میں پشاور سے وکالت کا آغاز کیا، وہ 2 بار پشاور ہائیکورٹ بارکے صدررہے‏1993 میں ایڈووکیٹ جنرل مقررہوئے، 1994 میں انہیں پشاور ہائی کورٹ کا جج تعینات کیا گیا‏.2004 میں چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کا عہدہ سنبھالا جب کہ 2005 میں وہ سپریم کورٹ کے جج مقررہوئے۔‏2007 میں اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی تو جسٹس ناصرالملک بھی اعلیٰ عدلیہ کے ان ججوں مین شامل تھے جنہوں نے اپنے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا‏جسٹس ناصرالملک 7 جولائی 2014 کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر ہوئے اورایک سال ایک ماہ اور10 دن اپنی ذمہ داریاں انجام دیں.‏سپریم کورٹ میں انہوں نے مجموعی طورپر10 سال 4 ماہ اور 11 دن خدمات انجام دیں۔‏ناصرالملک 30 نومبر2013 سے 6 جولائی2014 تک قائم مقام چیف الیکشن کمشنربھی رہ چکے ہیں.


شیئر کریں: