Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے میں پہلی بار مقامی حکومتوں کیلئے ترقیاتی فنڈ کا 30 فیصد حصہ مختص کیا۔۔کارکردگی رپورٹ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختون خوا کی حکومت نے صوبے میں نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی اور عوام کو بااختیار بنانے کے لئے پہلی بار مقامی حکومتوں کے لئے ترقیاتی فنڈ کا 30 فیصد حصہ مختص کیا ہے۔ محکمہ بلدیات نے مقامی حکومتوں اور بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لئے 20 نئے قوانین اور ضمنی قوانین بھی بنائے ہیں۔محکمہ بلدیات نے مقامی حکومتوں کے ذریعے چھ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی تزئین وآرائش کے لئے 6 ارب 40کروڑ کے منصوبے کا اجرا کیا ہے یہ منصوبہ اسی سال مکمل ہوگا،اسکے علاوہ ضلع صوابی اور پشاور میں شمسی توانائی کے تحت روڈ لائٹس کی مد میں ایک ارب روپے بھی جاری کیے جاچکے ہیں ملاکنڈ ہل سٹیشن کی ترقی کے لئے 500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں صوبے کے چھ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں واٹر سپلائی ونکاسی آب کمپنیوں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس کے لئے 3000ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اور ابتک 750ملین روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔خیبر پختون خوا کے منتخب کردہ اضلاع میں پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے لئے صوبائی حکومت نے 700 ملین روپے مختص کیے ہیں جس کے تحت 398ملین روپے جاری کئے جاچکے ہیں رنگ روڈ پر انٹر چینجز کی تعمیر کے لئے صوبائی حکومت نے ایک ارب پچاس کروڑ روپے کی سکیم کا اجراء کیا ہے جسمیں اب تک ایک ارب روپے جاری کئے جاچکے ہیں۔ اسکے علاوہ محکمہ بلدیات کے تحت شہر ی سڑکوں کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت نے تین ارب روپے کا منصوبہ بنایا جس کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی منظور ی دی جاچکی ہے اور 1823ملین روپے فنڈ جاری کئے جاچکے ہیں ۔صوبے کی دیہی سڑکوں کی مرمت کے لئے صوبائی حکومت نے چار ارب روپے کا منصوبہ جاری کیا ہے جس کے تحت تمام اضلاع کو اسی سال 549ملین روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔مقامی حکومتوں کے نمائندوں کی تربیت کا بھی باقاعدہ انعقاد کیا گیاہے اسکے علاوہ انکی استعداد کا ربڑھانے کے لئے تین ارب کا خصوصی منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ تمام مقامی حکومتوں میں ای ٹینڈرنگ سسٹم کا اجراء، مقامی حکومتوں میں تمام آسامیوں پر این ٹی ایس اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کرنے کا فیصلہ، تمام محلہ اور دیہی کونسلروں کی سطح پر کوڑا کرکٹ ڈپوبنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، 3501 دیہی کونسلروں کے سیکرٹریوں کی NTSکے ذریعے بھی بھرتی کی گئی ہے ۔


شیئر کریں: