Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی ایک اورحافظ قرآن بیٹی نے دریائے چترال میں‌چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )‌چترال کی ایک اورحافظ قرآن بیٹی نے مبینہ طور پرخودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے. ذرائع کے مطابق نوشاد پروین دختر غلام قادر ساکن لونکوہ تریچ نے گزشتہ دن دریائے چترال میں چھلانگ لگاکرخودکشی کی ہے . بعد میں ان کی لاش کو دریا سے نکال کرسپرد خا ک کیا گیا ہے.وجہ خودکشی معلوم نہ ہوسکی . کہ ایک حافظ قرآن کیونکر موت کو گلا لگانے کو عافیت سمجھی ہے. اس سلسلے میں چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او موڑکہو نے ٹیلی فون پر بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کی گئی . جبکہ پولیس دفعہ 174کے تحت مذید تفتیش کررہی ہے . پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کی عمر تقریبا پندرہ برس تھی. اوروہ حافظہ قرآن تھی.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10348