Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس ڈی پی او مستوج کی سربراہی میں پولیس کا اورلوڈنگ اوراورسپیڈنگ کے خلاف مہم جاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان کی سربراہی میں سب ڈویژن مستوج کی پولیس نے اورلوڈنگ اور اورسپیڈنگ کرنے والے گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کردی۔اس خصوصی مہم کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف پرچہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد کو موقع پر جرمانہ بھی کیا گیا۔اس موقع پر بغیر لائسنس اور ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے درجنوں نوعمر لڑکوں کو بھی جرمانہ کیا گیا۔ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان نے آئے روز دلخراش حادثات کی روشنی میں والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہ دے تاکہ کسی بھی نہ خوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10320