- Chitral Times - https://chitraltimes.com - Chitral Times

ضلع پشاور کی حدود میں بھکاریوں کی بھیک مانگنے پر عرصہ ایک ماہ کیلئے پابندی عائد

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعی144 ۔ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور کی حدود میں بھکاریوں کی روک تھام کے لئے بھکاریوں کی بھیک مانگنے پر عرصہ ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی۔ اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خلاف دفعہ 188 ۔تعزیرات پاکستان کے تحت سزادی جائے گی۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 ۔ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور کی حدود میں پلوں سے 200 میٹر اوپر اورنیچے دریاؤں سے ریت اورمٹی نکالنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ حکم فوری طورپر ایک ماہ کے لئے نافذ العمل رہے گا۔