Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی حکومت کی طرف سے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن چترال کو ایک ملین روپے کا چیک موصول

Posted on
شیئر کریں:

چترال(بشیر حسین آزاد)مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کو 10لاکھ روپے کا امدادی چیک موصول ہوگیا ہے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں وفاقی وزیرقانون اور مشیر وزیراعظم بیرسٹر ظفر اللہ خان کا شکریہ ادا کیا۔جنہوں نے اپنے وعدے کے مطابق بار کے لیے خطیر رقم کی منظوری دی۔اُنہوں نے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ساجد اللہ ایڈوکیٹ ،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،محمد کوثر چغتائی ایڈوکیٹ اور خالد حسین تاج ایڈوکیٹ کابھی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے بار کے لئے خطیر فنڈ کی منظوری ممکن ہوئی۔خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ نے ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کا بھی اس سلسلے میں شکریہ ادا کیا۔


شیئر کریں: