Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع ناظم کے نام کھلا خط……اہالیان مدکلشٹ

Posted on
شیئر کریں:

ایڈیٹر چترال ٹائمز
ہم اہالیان بے بندتاہ ، جنگل اور دشت (مڈگلشٹ) ضلع ناظم چترال جناب مغفرت شاہ صاحب سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے گاؤں میں منجی گول نامی درے سے ہمارے زمینوں کو جانے والی(Main Channel) کا شروع والا حصہ جوکہ تقریباً) 300 فٹ( ایریا تک محیط ہے سال 2015 میں سیلاب بُرد ہوا تھا اور اس وقت سے ابتک خستہ حالی کا شکار ہیں۔سیلاب کے بعد سے مذکورہ گاؤں کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اس پہ کام کرتے آئے ہیں اور ا س منجی گول کے پانی کو اپنی فصلوں تک پہنچائے ہیں۔ لیکن اس سال موسم سرما میں برفباری کا پانی نہر پہ مزید دراڑیں پیدا کی جس کی وجہ سے مذکورہ) 300فٹ( پر محیط ایریا نہر کا دریا میں گرگیا ہے اور اُدھر اب نہر کا نام و نشان بھی نہیں ہے۔ جوکہ فوٹو میں بھی آپ کونظر آرہا ہے۔اب گاؤں کے لوگوں کا دوبارہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرکے پانی دوبارہ فصلوں تک پہنچانا اُن کے بس کی بات نہیں ہے۔کیونکہ اس میں کافی خرچہ آتا ہے۔اس نہر کے نیچے 150 گھرانے آباد ہے اور ہم سب کے فصلوں کا دارومدار بھی اسی نہر پر ہے۔ نیز مڈگلشٹ کا سب سے بڑا نہر بھی یہی ہے۔
جناب عالی! مڈگلشٹ میں ہمارے فصلوں کی آبپاشی اکثر جون کے دوسرے ہفتہ میں شروع ہوجاتی ہے۔لہذا ہم نمائندگان اور اہلیان گاؤں کی حیثیت سے آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے مذکورہ درخواست پر جلد از جلد عملدرآمد کیا جاکر ہماری دادرسی فرمائی جائے اور ہمارے اس خستہ حال نہر کو مذکورہ تاریخ سے پہلے پہلےبحال کیا جائے ۔ تاکہ فصلوں کی آبپاشی کے وقت ہمیں کسی مشکل کا سامنا نہ رہے۔ہم نمائندہ گان مڈگلشٹ اور استفاکنندگان مذکورہ نہر آپ کے اس احسان کا تاحیات شکرگزار رہینگے۔

العارض/ سائلان : خورشید احمد( ویلج ناظم مڈگلشٹ)
و دیگر اہلیان و استفادہ کنندگان نہر(مڈگلشٹ)


شیئر کریں: