Chitral Times

Nov 27, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرکے اندھے قتل کا سراغ لگالیا۔ ملزم کا عدالت میں اقرار جرم

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز )‌ مورخہ 08-05-2018 کوعارف الرحمٰن سکنہ سنوغر نے پولیس میں رپورٹ کی تھی کہ میری بیوی گل زھرہ بجلی کی کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگئ ہے۔ تاہم شک ہونے پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور سائنسی بنیادوں پر شواہد اکٹھےکرکے یہ پتہ چلا لیا کہ گل زھرہ کو اُس کے خاوند عارف الرحمٰن نے گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر قتل کیا۔ ملزم کو گرفتار کیا گیا جس نے مورخہ 20-05-2018 کو عدالت کے سامنے بھی اپنے گھناؤنےجرم کا اعتراف کر لیا۔
ڈی پی او چترال نےایس ڈی پی او مستوچ، ایس ایچ او بونی اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔


شیئر کریں: