Chitral Times

Dec 4, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موری بالا، شوہر کی انتقال پر دلبرداشتہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) چترال سے تقریبا تیس کلومیٹر دور موری بالا کے مقام پر خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء پرگلے میں پھنداڈالکر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق موری بالاسے تعلق رکھنے والی 22سالہ خاتون افسانہ بی بی دخترنوراسلام گزشتہ روزنامعلوم وجوہات کی بناء پر پنکھے کیساتھ لٹک کرخودکشی کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکشی کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم بتایاجاتاہے کہ افسانہ بی بی کانکاح بمبوریت سے تعلق رکھنے والا ایک ہوٹل منیجرسے ہواتھا۔اور وہ چنددن پہلے انتقال کرگئے تھے۔ شوہر کی موت کے بعد سے خاتون دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ ۔مقامی پولیس نعش پوسٹ مارٹم کے بعدورثاء کوحوالہ کرکے دفعہ 174کے تحت تفتیش شروع کر رہی ہے۔


شیئر کریں: