Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرورخان پٹیشن رائیٹرزایسوسی ایشن ضلع چترال کابلامقابلہ صدرمنتخب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نذیرحسین شاہ )سرورخان پٹیشن رائیٹرزایسوسی ایشن ضلع چترال کابلامقابلہ صدرمنتخب ہوئے ہیں ۔نومنتخب صدرنے ارکان کے ساتھ مشاورت کرکے اٹھ رکنی کابینہ تشکیل دی جس کے تحت بونی سے عزت نورسینئرنائب صدر،چترال سے حمیدنوازنائب صدر اول،دروش سے حمیداللہ نائب صدردوئم ،سیف الرحمن مشکور جنرل سیکرٹری ،آزادمحمدخان جوائنٹ سیکرٹری ،محمدرفیع انفارمیشن سکرٹری اورعبدالنظیرخان فنانس سیکرٹری منتخب کئے۔انہوں نے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ ضلع چترال کے جملہ پٹیشن رائیٹرزکی بلاتفریق خدمت کریں گے اوراپنی تمام ترذمہ داریاں قانون اورڈسپلن کومدنظررکھتے ہوئے نبھائیں گے اورتنظیم کے آئین کے مطابق پٹیشن رائیٹرزکے حقوق کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10210