Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی بازار میں‌گران فروشی عام ، روزمرہ کی اشیاء ناپید

Posted on
شیئر کریں:

محترم ايڈیٹر صاحب، آپ کے اخبار کے تواسط سے حکام بالا کے نوٹس میں لانا چاہتا ہوں۔کہ یوں تو سال کے دوسرے مہینوں میں بازار میں گران فروشی اور مرغی جیسے روز مرہ کے خوراک کا ناپید ہونا عام نہیں ہوتا۔لکیں رمضان کے اس با برکت مہینے میں اس طرح کے واقعے ہونا کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔ دوسرے ممالک جہاں مسلمانوں کی اکثریت نہیں ہے۔وہاں بالخصوص مسلمانوں کے لیے سستے بازاروں کا اہتمام کیا جا تا ہے۔ ہمارے مملکت خداداد کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں تو رمضان کے شروغ ہونے سے ایک دن پہلے با زاروں میں مرغیوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق شروغ ہوتا ہے۔پھر رمضان شروغ ہوتے ہی با زارون میں مرغیاں ناپید ہوتی ہیں۔ ہماری گزارش ہےکہ خدارا رمضان کے با برکت مہینے کے خاطر مہنگا فروشی سے پرہیز کریں۔اور اشیائے خوردنوش کی ذخیرہ اندوزی سے گریز کیا جائے۔

شمس علی بونی


شیئر کریں: