Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

AKRSPکے تعاوٗن سے MHPsکے انجینئیرزاوراپریٹرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے15روزہ ٹریننگ

Posted on
شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) AKRSPکے تعاون سے مائکرو ہائڈل پاور پلانٹس کے اپریشنل اینڈ مینٹینس سٹاف کے استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے O&M کے معروف بین الاقوامی کمپنی OMIS پرائیوٹ لمیٹڈ کے ماہر ٹرینرز کے ذریعے پہلے مرحلے میں لاسپور رامان میں پندرہ روزہ تربیتی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں AKRSP کے RPM انجینیرسردارآیوب نے شرکاٗ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
اس حوالے سے OMIS کے پراجیکٹ منیجر امتیاز احمد کا کہنا ہے کہ اگرچہ صوبائی حکومت نے موجودہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے مائکرو ہائڈل پاور پراجیکٹس کاپورے صوبے میں جال بچھایا ہوا ہے، لیکن بد قسمتی سے اپریٹرز کی پیشہ ورانہ تربیت نہ ہونے کیوجہ سے یا تو یہ پراجیکٹس مکمل طور پر بند ہیں یا اپنے استطاعت کے مطابق بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں یارخون پاور میں پندرہ روزہ تربیتی ٹریننگ کا آغاز ہوچکاہے جس میں علاقے کے ان نوجوانوں کو بھی تربیت میں شامل کیا گیا ہے جو ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے ڈپلومہ رکھتے ہیں تا کہ وہ مستقبل میں مقامی پاور پراجیٹکس کو بہتر انداز میں چلا سکیں۔
akrsp mhp training chitral 2

akrsp mhp training chitral 3

akrsp mhp training chitral 4

akrsp mhp training chitral 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10169