Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی اسمبلی کا اجلاس 22مئی کو طلب ،

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 109 کے کلاز(a) کے تحت اختیارات کو بروئے کارلاتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کااجلاس 22 ۔مئی 2018 کو دن گیارہ بجے ،صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی عمارت واقع خیبرروڈ پشاور صدر میں طلب کرلیاہے جبکہ 14 ۔مئی 2018 کو صوبائی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا کے سابقہ اعلامیے کو واپس لے لیاگیاہے۔ اس امر کااعلان صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی جانب سے کیاگیا۔
…………………………………………………………………………………………………..

دریں اثنا محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن خیبرپختونخوا نے اپریل 2018 میں صوبہ بھر میں مختلف نوعیت کے مقدمات میں ملوث 283 مجرمان پروبیشن پررھا کئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پیرول اینڈ پروبیشن جو کہ قیدیوں کی اصلاح میں اہم اورموثر کردار ادا کرتاہے نے ماہ اپریل 2018 میں مختلف عدالتوں سے 283 مجرمان جن میں 8 خواتین 10 کم سن بچے اوربچیاں Juvinile Justice System Ordinance 2000 کے تحت رہا ہیں۔ اس وقت صوبہ بھر میں محکمہ کی زیر نگرانی 3239 مجرمان پروبیشن پر ہیں۔ جس میں 70 عورتیں 4 بچیاں اور122 کم عمر بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ3043 پروبیشنرز پروبیشن پر ہیں اورپیرول پروبیشن افسر کی زیر نگرانی ہیں۔ محکمہ پروبیشن نے 30 اپریل تک 3239 مجرمان مختلف عدالتوں سے پروبیشن پررہا کئے ہیں۔ جس سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے بچت ہوتی ہے۔محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت خاص توجہ دے رہی ہے۔ جس سے معاشرے سے جرائم کے خاتمے اورجیلوں میں گنجائش کی کمی کامسئلے پربڑی حد تک قابو پایا جاسکے گا۔ ڈائریکٹر پیرول اینڈ پروبیشن معلم جان ارمزئی کی خاص توجہ اورکاوشوں سے محکمہ کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔ ان امور کااعلان ریکلیمیشن اینڈ پروبیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے کیاگیا۔


شیئر کریں: