Chitral Times

Mar 7, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی ، یوٹیلٹی سٹورز خالی، عوام در در کی ٹھوکریں‌کھانے پر مجبور

Posted on
شیئر کریں:

بونی(چترال ٹائمز رپورٹ) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بونی ٹاون میں چار مقامات پر قائم یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیائے خوردنوش ختم ہوگئے۔ایک طرف حکومت نے اس سال رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو ایک ارب 73کروڑ روپے کا سبسیڈی دینے کا اعلان کیا ہے تو دوسری طرف پہلے دن ہی یوٹیلیٹی سٹورز ویران نظر اآرہے.جبکہ غریب عوام سستی حکومتی پیکیج کی اُمید میں دن بھر سٹور کے چکر لگاتے رہے۔جنرل کونسلر بونی عبدالجبار نے حکومت اور یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق تین دنوں کے اندر غریب عوام کو سستی اور سبسیڈائز ریٹ پر اشیاء خوردنوش کی ترسیل شروع کریں بصورت دیگر غریب روزہ دار حکومت کے اس مذاق کے خلاف شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔
یاد رہے کہ چترال ضلع کے اکثر یوٹیلٹی سٹوروں‌میں‌صرف کاسمیٹکس سامان کے علاوہ باقی اشیاء گزشتہ کئی مہینوں‌سے نایاب ہیں‌. گھی ، آئیل اور چینی کہیں‌بھی دستیا ب نہیں‌.


شیئر کریں: