Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شالی کے مقام پر موٹرسائیکل حادثہ ، میٹرک کا طالب علم جان بحق جبکہ ساتھی زخمی

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے نواحی گاؤں دولوموچ سے تعلق رکھنے والا نوجوان ذولفقار علی گزشتہ دن اپنے دوست کے ہمراہ شالی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر موقع پر جان بحق ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ذولفقارعلی اور ان کا دوست موٹر سائیکل میں دولوچ سے شالی جارہے تھے کہ شالی کے مقام پر سامنے سے آنے والی گاڑی سے خود کو بچانے کی کوشش میں موٹر سائیکل بے قابو ہوگیا ہے۔اور دیوار کے ساتھ جا لگے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں ذولفقار ولد شیر نواز موقع پر جان بحق ہوگیا ہے ۔ جبکہ ساتھی زخمی ہے ۔ یادرہے کہ ذولفقارعلی دی فسٹ مائیکروفنانس بینک چترال کے ایریا منیجر شیر نواز کے فرزند ارجمند تھے۔ جو حال ہی میں میٹرک کا امتحان دیکر فارغ ہوگیا تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چترال پولیس کی طرف سے مختلف تھانوں کے حدود میں کم عمر لڑکوں کی موٹر سائیکل چلانے اور ہیلمنٹ کی استعمال کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور مہم چلائی گئی تھی جس کے بعد تاحال موٹر سائیکل حادثوں میں کافی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ اور ٹریفک پولیس بھی پہلے سے کافی فعال کردار ادا کررہی ہے تاہم دیہی علاقوں میں پولیس کے نظروں سے اوجھل ہوکر موٹرسائکلسٹ ہیلمنٹ کا استعمال ترک کرتے ہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10126