Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام کالاش ویلی میں صفائی مہم کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

چترال( چترال ٹائمز رپورٹ) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام سیاحتی مقامات کی خوبصورتی بحال رکھنے اور سیاحوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا ، ٹورزم کارپوریشن کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس سلسلے میں کالاش قبیلے کا مذہبی تہوار چلم جوشٹ (جوشی) کے اختتام پر مقامی شہریوں اور طلباء و طالبات کے ہمراہ وادی کالاش کی تین وادیوں بمبوریت ، بریر اور رمبورمیں صفائی مہم منعقد ہوئی جس کا مقصد صوبے کے سیاحتی مقامات کی خوبصورتی بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں ، سیاحوں اور مقامی افراد میں اس بات کا شعور اجاگر کرنا ہے کہ سیاحتی ماحول کی صفائی ماحولیاتی آلودگی کیلئے انتہائی خطرناک ہے اور سیاحتی مقامات کی دیکھ بھال ہر شہری کا فرض ہے ، ، صفائی مہم میں کالاش میں مقامی طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر طلبہ میں صفائی سے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کئے تاکہ صفائی سے متعلق شہریوں میں آگاہی پھیلائی جائے ، مقامی شہریوں نے صفائی مہم کے انعقاد کو خوب سراہا ، ان کا کہناتھا کہ صفائی مہم سے کالاش وادی کی خوبصورتی برقرار رہے گی جبکہ طلباء و طالبات میں صفائی سے متعلق شعور بھی اجاگر ہوگا اور یہ بچے اپنے ماحول کو اس مہم کے بعد بھی صاف ستھرا رکھیں گے ، کالاش میں منعقدہ تین روزہ جوشی تہوار گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا، ٹورازم کارپوریشن نے سیاحوں کی بہتر سہولیات کیلئے وادی بمبوریت میں ٹینٹ ویلیج بھی قائم کیا جس میں سیاح کثیر تعداد میں مستفید ہوئے ،غیر ملکی سیاحوں نے ٹورازم کارپوریشن کی جانب سے جوشی تہوار میں کئے جانے والے انتظامات اور سہولیات کو سراہا۔

Kalash safai mohim chitral 4
Kalash safai mohim chitral 6

Kalash safai mohim chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
10114