Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ پیڈو کی ناقص کارکردگی ، بروم اویر میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک شخص شدید زخمی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تحصیل نائب ناظم مستوج فخرو الدین نے پیڈ و کے اعلیٰ حکام سے سب ڈویژن میں بجلی کی مین اور ڈسٹربیوشن لائنوں کو زمین سے کم از کم بیس فٹ اونچا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی طرف سے لاپرواہی کی وجہ سے آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آنا معمول بن گیا ہے ۔ چترال ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ بروم اویر میں پیڈو لائن کے کرنٹ لگنے سے رحمت نادر خان ولد مسار خان شدید زخمی ہے ۔ اور گزشتہ سولہ دنوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں زیر علاج ہے ۔ جبکہ اس علاقے میں یہ تیسرا واقعہ ہے ۔اس سے پہلے طالب علم جاوید اعظم کو شارٹ لگنے کی وجہ سے ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ 2015کے سیلاب کے بعد پیڈو کی لائنیں اکثر مقامات پر زمین سے لگے ہوئے ہیں اور سب ڈویژن مستوج کے عوام انتہائی خطرے سے دوچار ہیں بار بار متعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ اور محکمہ کے نوٹس میں لانے کے باوجو د وکوئی بھی ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں ۔فخرو الدین نے اس صورت حال کو لائن سپرنٹنڈنٹ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے اسکی جلد تبادلے کا مطالبہ کیا ہے ۔
انھوں نے محکمہ پیڈو اور صوبائی حکومت سے مین اور ٹرانسمیشن لائنوں کو درست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جن جن مقامات پر ٹرانسفر میر ، کھمبے اور لائنین زمین سے لگے ہیں انھیں جلد از جلد کم از کم بیس فٹ اونچا کیا جائے ۔ تاکہ آئندہ اسی قسم کے حادثات دوبارہ رونما نہ ہوسکے ۔
barum oveer

electric short barom oveer


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
10087