Chitral Times

Aug 18, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سنسنی خیزی دیکھنے میں نہیں آئی

    May 16, 2018 at 8:14 pm

    چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ میں کوئی سنسنی خیزی دیکھنے میں نہیں آئی کیونکہ چترال سکاوٹس کی ٹیم نے شروع کے دوسرے منٹ ہی میں گول کرکے اپنی برتری قائم کی اور ہاف ٹائم سے پہلے پے در پے چھ گول اسکور کرکے مخالف کو بدحواس کردیا۔جبکہ پولیس کی ایک اہم پلیئر بھی گرنے کے بعد اچھی طرح کھیل نہ سکی. ہاف ٹائم کے بعد چترال سکاوٹس نے مزید تین گول کردئیے جس کے بعد ریفری نے میچ کو ختم کرنے کی وسل بجادی جب اسکور بورڈ کی ریڈنگ چترال سکاوٹس 9چترال پولیس 0ہوگئی۔ چترال سکاوٹس کی نمائندگی اسرار ولی (کپتان)، معراج الدین، امیر حمزہ، حمید الرحمن، ضیاء الرحمن اورشہزاد احمد نے کی جبکہ رضا خان (کپتان)، الحاج الرحمن، نصیر اللہ خان، شفیع الرحمن ، اشفاق احمد اور شجا ع الحق نے چترال پولیس ٹیم کی طرف سے کھیلے۔ ہاف ٹائم میں ایک نمائشی میچ بھی کھیلا گیا جس میں ڈی سی چترال ارشاد سودھر سمیت کئی فوجی اور سول افسران اورپولو کے ریٹائرڈ کھلاڑی صوبیدار محمد ایاز اور آفتاب عالم نے بھی حصہ لیا۔

  • error: Content is protected !!