Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈاکٹرفیض الملک جیلانی کی کوششوں سے بونی ہسپتال بہتری کی جانب گامزن ہے..عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ بونی کے مختلف مکاتب فکر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرشہزادہ فیض الملک جیلانی نے ہسپتال کی منیجمنٹ کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹاف کی حاضری کو بھی یقینی بنایا بلکہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ذاتی دلچسپی لی جس سے آج ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں ہزاروں مریض مستفید ہورہے ہیں،اخباری بیان میں‌ان کا کہنا ہے کہ کئی سالوں بعد خواتین ،لیڈی ڈاکٹر کی نگرانی میں اپنی علاج کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ڈیلیوری کیسز کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا رُخ کررہی ہیں،اوپی ڈی کے ساتھ 24گھنٹے اایمرجنسی سروس میں ڈاکٹرز جدید آلات اور ادویات سمیت موجود ہوتے ہیں،بجلی کی بحالی کے بعد ہسپتال میں ایکسرے اور الٹراساونڈ کی سہولت کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔
انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد ٹی ایچ کیو ہسپتال کی کیٹگری سی میں اپگریڈ کرنے کے لیے جاری کام کو مکمل کیا جائے تاکہ دو لاکھ کی آبادی کے لیے قائم واحد ہسپتال کودورِ جدید کے تقاضوں سے ہم اہنگ کرکے عوام کو مذید بہتر صحت کی سہولت فراہم کیا جاسکے ۔


شیئر کریں: