Chitral Times

Oct 18, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس، 631 افسران کو اگلے گریڈوں میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی

    May 15, 2018 at 10:52 pm

    پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیرنگرانی صوبائی سلیکشن بورڈ کااجلاس منگل کے روز منعقد ہوا۔ جس میں مختلف محکموں کے 631 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔ ترقی پانے والو ں میں محکمہ عملہ کے 2 افسران کوگریڈ 20 میں اورایک افسر کو گریڈ 19 اور 4 افسران کو پی ایم ایس گریڈ 18 میں،محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے 24 افسران کو گریڈ 20 اور33 افسران کو گریڈ 19 میں،177 افسران کو گریڈ 18 میں اورمحکمہ صحت میں40 ڈاکٹروں کو گریڈ 20 میں،88 ڈاکٹروں کو گریڈ 19 میں اور262 ڈاکٹروں کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔صوبائی سلیکشن بورڈ نے افسران کی سالانہ رپورٹ کی عدم دستیابی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کردیئے کہ جن افسران کی تین یاتین سے زیادہ سالانہ رپورٹ موجود نہ ہوں تو ان کے خلاف شوکاز نوٹس برائے نوکری سے برخاستگی جاری کئے جائیں۔

  • error: Content is protected !!