Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے معروف نوجوان شاعر اختر اعظم اختر ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے معروف نوجوان شاعر موسیقار اختر اعظم اختر ساکن موردیر اپنے ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔ اس موقع پر ایک مقامی ہوٹل میں پُر وقار شمولیتی تقریب ہوئی ۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدر عبد اللطیف ، جنرل سیکرٹری اسرارالدین ، صدر اپر چترال آفتاب ایم طاہر ، صدر سپورٹس امین ، صدر شعبہ ثقافت ارشاد احمد ، صدر یوتھ ونگ ضیاء کے علاوہ علاء الدین عُرفی اور بڑی تعداد میں پارٹی کے دیگر عہدہ داروں اور کارکنان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اختر اعظم اختر نے کہا ۔ کہ انہوں نے پاکستان میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے حکمرانوں کا جائزہ لیا ۔ ہر دور میں پاکستان اور چترال کے عوام محرومیوں کا شکار رہے ۔ کوئی بھی ایسا قائد یا حکمران نہیں دیکھا جو عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہو ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ اور اُن کا خاندان کئی عرصے سے جماعت اسلامی میں وقت گزارا لیکن اُن کی کارکردگی بھی تسلی بخش نہیں رہی۔ جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو کرپشن سے پاک ہیں ، اس لئے میں اپنے تمام ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں ۔ اور نوجونوں کو پیغام دیتا ہوں ۔ کہ وہ بھی عمران خان کو سپورٹ کرکے آنے والے الیکشن میں اُنہیں کامیاب کریں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عبد اللطیف نے اپنے خطاب میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہا ۔ اور اس بات پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اختر اعظم جیسے صاحب الرائے نوجوانوں کا اپنے سا تھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونا قابل تعریف ہے ۔ جنہوں نے سوچ سمجھ کر اس پارٹی کوجوائن کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اختر اعظم اپنی ذات میں ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں ، اور یہ ایک باہمت نوجوان اور چترال کے مایہ ناز ادیب و شاعر ہیں ، جنہوں نے اپنی معذوری کو اپنی زندگی کے آگے رکاوٹ نہ بننے دی ۔ عبد اللطیف نے کہا ۔ کہ آج نوجوانوں کی جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اُن کی چترال میں 19سالہ جد وجہد کا نتیجہ ہے ۔ اور مجھے امید کہ نوجوانوں کے اس جذبے کے آگے کوئی بھی پارٹی نہیں ٹھہر سکتی ۔ اور تحریک انصاف چترال میں الیکشن جیت کر رہے گی ۔ اس موقع پر اختر اعظم اختر کے ساتھ اُن کے ساتھی ثناء الرحمن ، کاشف صباء ، محمد شہاب ، زاہد احمد ، سیف الرحمن ، سہیل احمد ، شفیق احمد ، میزان علی اور دانش رشید کو صدر پی ٹی آئی عبد اللطیف نے پارٹی کا مفلر نما پرچم پہنایا ، اور مبارکباد دی ۔


شیئر کریں: