چترال میںموسلادھا ر بارش، عشریت میں درجن سے زیادہ گاڑیاں سیلاب میںبہہ گئے
چترال(چترال ٹائمز رپورٹ )گزشتہ رات کی موسلادھار بارشوںکے نتیجے میں جہاںضلع کے مختلف علاقوںمیںسیلابی کیفیت رہی وہیںپر لواری ٹنل کے قریبی گاوںعشریت میں سیلابی ریلے کی زد میں اکردرجن سے زیادہ گاڑیاںملبے تلے دب گئے . تاہم کسی قسم کی جانی نقصان نہیںہوئی .
مسافروںکو مقامی رضا کار، سیکورٹی فورسز اور پولیس باحفاظت سیلاب سے نکالنے میںکامیاب ہوئے .ملبے تلے دبے گاڑیوںکو ہیوی مشینری سے نکالا جارہا ہے.جبکہ چترال پشاور روڈ اتوار کی شام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا .
پولیس کے مطابق جن کی گاڑیاں ملبے تلے دب گئے ان میں محمد آیاز خان ولد محمد زمان سکنہ عظیم آباد دیر اپر،گُل محمد خان ولد دوست محمد خان سکنہ قولندی دیر اپر ، اقبال الدین ولد مسلمین خان سکنہ شمس آباد دروش، نصیر آحمد ولد شیخ محمد جمیل سکنہ شہزادہ شہید کالونی گجرانوالہ، افضل خان ولد دلروز خان سکنہ رشید آباد پشاور، تاج ولی خان ولد جناب شاہ سکنہ جہانگیرہ نوشہرہ ۔ ذوہیب اللہ ولد محمد ذمان سکنہ ملاکنڈ پائین تیمرگرہ لوئیر دیر، محمد آصف خان ولد شیر بہادر سکنہ دیر لوئیر، عمر ایوب ربانی ولد نجیب فیاض ربانی سکنہ وزیر آباد ضلع گجرانوالہ ، نوید آحمد ولد آحمد شاہ سکنہ شریف آباد ڈاکخانہ کابل ضلع سوات ودیگر شامل ہیں. ذرائع کے مطابق بعض گاڑیاںبری طرحمتاثرہیں.