Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ،کالاش ویلی روڈز،چترال،دروش گیس پلانٹس اورگرم چشمہ نادرا آفس کا بدست افتخارافتتا ح

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترا ل ٹائمز ) چترال سے ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے چترال میں مختلف سڑکوں کی مد میں 55آرب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ جبکہ دیگر منصوبوں کو ملاکر یہ رقم سو آرب سے زیادہ ہے ۔ جوکہ چترال کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کے روز چترال ائیر پورٹ پر وفاقی حکومت کی مختلف میگا پراجیکٹس کی افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ جبکہ چترال میں موسم خراب ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی خود چترال نہ اسکے ۔ اور اپنی جگہ ایم این اے چترال سے افتتاح کرانے کی موقع پر ہدایت کردی ۔ ایم این اے چترال گرم چشمہ دوراہ پاس روڈ، گرم چشمہ نادرا آفس اور چترال گیس پلانٹ کا بھی افتتاح کردیا ۔ اس موقع پر این ایچ اے نارتھ کے ممبر عمران یوسفزئی ، ایس این جی پی ایل کے سینئر جنرل منیجر محمود ضیاء ، نادرا کے ڈائریکٹر فضل الرحمن کے علاوہ کمشنر ملاکنڈ ظہیر الاسلام ، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ اخترحیات ، ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ ، ڈپٹی کمشنر ارشاد سدھیر ، ڈی پی او منصور آمان کے علاوہ محکمہ جات کے اعلیٰ حکام اور مختلف مکاتب فکر کے افراد موجود تھے۔ تقریب سے ممبر این ایچ اے نارتھ عمران یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے کی طرف سے جتنے ترقیاتی کام اس دفعہ چترا ل کیلئے منظور ہوئے ہیں اتنے پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں نہیں ہوئے ہیں۔ اور یہ سب چترال کے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی دن رات محنت کی وجہ سے ممکن ہوئے ۔ ان منصوبوں سے چترال میں خوشحالی ائییگی اور چترال کا تقدیر بدل جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ ہم گرم چشمہ اور کالاش ویلی روڈز کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تعمیر کریں گے ۔ ایس این جی پی ایل کے سینئر جی ایم محمود ضیا ء نے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر چترال میں گیس پلانٹ لگارہے ہیں جس سے پندرہ کلومیٹر تک صارفین کو گیس مہیا کی جائیگی۔ چترال ائیر پورٹ تقریب کے بعد ایون میں کالاش ویلی روڈذ اور دروش گیس پلانٹ کا بھی افتتاح کردیا گیا ۔

یادرہے کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی خراب موسم اور مصروفیات کے باعث چترال کا دورہ نہ کرسکے ۔ وزیر اعظم کے دورے کے تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے تھے ۔ اور 12مئی ہفتے کے دن وزیر اعظم کو چترال پہنچنا تھا ۔ جہاں عمائدین علاقہ پارٹی کارکنان سے خطاب کے علاوہ کئی میگا پراجیکٹس کے افتتاح کرنے تھے ۔ تاہم خراب موسم اور مصروفیات کے باعث دورہ منسوخ کر دیا گیا ۔وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے گرم چشمہ روڈ ، چترال ایون دروش گیس پراجیکٹ، چکدرہ چترال روڈ ایون کالاش ویلیز روڈ اور گرم چشمہ نادرا آفس کا افتتاح کیا ۔
ایم این اے چترال نے پراجیکٹس کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ وزیر اعظم انتہائی دلچسپی سے چترال کے ان میگا پراجیکٹس کے افتتاح کیلئے تشریف لارہے تھے ۔ اور تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے ۔ لیکن موسم کی خرابی کے باعث طیارہ چترال نہ آسکا ۔ تاہم انہوں نے اپنی طرف سے مجھے ان میگا پراجیکٹس کے افتتاح کی ہدایت کی ہے ۔ ایم این اے نے کہا ۔ کہ موجودہ وزیراعظم خاقان عباسی اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی چترال کے لوگوں کے ساتھ دلی محبت ہے ۔ اور اسی محبت کی بنیاد پر اب تک لواری ٹنل اور گولین ہائیڈل پر اجیکٹ پر پچاس ارب سے زیادہ فنڈ خرچ کئے گئے ہیں ۔ جبکہ 70ارب کے مزید منصوبے زیر تعمیر ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چکدرہ چترال روڈ ، چترال گم چشمہ روڈ ، چترال ایون کالاش ویلیز روڈ ، گیس منصوبے اور گرم چشمہ نادارا آفس کا قیام ان میں شامل ہیں ۔ جن کا آج افتتاح کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا ۔ کہ وہ چترال کے مفاد میں کئے جانے والے منصوبوں کو پیش نظر رکھ کر آیندہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا ۔ جن کے تعاون سے چترال کے روڈ ز اور دیگر منصوبوں کی تعمیر ممکن ہوئے ۔ اور مزید کام انتہائی تیزی اور دلچسپی سے جاری ہیں ۔ ڈائریکٹر این ایچ اے نے اپنے خطاب میں منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ۔ کہ چکدرہ چترال روڈ 17ارب ، چترال گرم چشمہ روڈ 8ارب ، ایون کالاش ویلیز روڈ 4ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جائیں گے ۔ لواری ٹنل پر اپروچ روڈ سمیت 45ارب روپے کے فنڈ خرچ کئے جارہے ہیں ۔ جبکہ چترال کو سی پیک کے ساتھ لنک کرنے کے سلسلے میں کام جاری ہیں ۔ اور ان منصوبوں کی منظوری ایم این اے چترال کی بھر پور کوششوں سے ممکن ہوئے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان سڑکوں کی تعمیر کے بعد چترال ایک جدید شہر میں تبدیل ہو جائے گا ۔ وزیر اعظم کو پروگرام کے مطابق چترال ائر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر شہزادہ مقصودالملک کی رہائشگاہ ایون قلعہ جانا تھا ۔ تاہم اُن کی آمد منسوخ ہونے کے بعدایون کالاش ویلیز روڈ اور گیس پلانٹ کا افتتاح بھی ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے ہی کیا ۔ اس موقع پر ایون کے عمائدین کی بہت بڑی تعداد قلعہ ایون میں وزیر اعظم کے استقبال کیلئے موجود تھی ۔ لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیر اعظم کا دورہ منسوخ ہونے پر حاضرین کو مایوسی ہوئی ۔ تاہم ایم این اے نے یقین دلایا ۔ کہ ماہ رمضان میں بھی حکومت ختم ہونے سے پہلے وزیر اعظم کو چترال کے دورے کی پھر سے دعوت دی اجائے گی ۔

mna chitral innaurgurated federal projects in chitral 1

mna chitral innaurgurated federal projects in chitral2 1

mna chitral innaurgurated federal projects in chitral12 1

mna chitral innaurgurated federal projects in chitral23 1

mna chitral innaurgurated federal projects in chitral123 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
9852