Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سنگورمیں گیس پلانٹ کی تنصیب کی غرض سے لگائی گئی سیکشن فور کو واپس لیا جائے ۔۔اہالیاں سنگور

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نورآفضل ) اہالیان سنگور شاہ میراندہ نے کارپورٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنی SNGPLکے گاؤں سنگور میں میں لگائی جانے والی گیس پلانٹ کے لئے زمین خریدنے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی سیکشن فور (Section 4) کو گاؤں والوں نے مسترد کردیاہے ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے حقائق کے برعکس کام کرتے ہوئے مذکورہ گیس پلانٹ کے لئے زمینوں کا انتخاب کیا ہے۔ منتخب کردہ زمینیں گاؤں اور تعلیمی اداروں کے درمیان ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت غیر معمولی حادثہ ہونے کا بھی خدشہ رہیگا اور مذکورہ گیس پلانٹ جسکا تعلق کارپورٹ سیکٹر سے ہے اور اسکی تنصیب خالصتاً کاروباری غرض سے ہے لہذا ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے اس کاروباری کمپنی کے لئے لگائی جانے والی سیکشن فور (Section 4)کسی بھی لحاظ سے جائز نہیں جبکہ مضافات میں بنجر زمینیں ہوتے ہوئے بھی ضلعی انتظامیہ نے آبی زمینوں کا انتخاب کیااورسرکاری نرخ پر زبردستی خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔غریب مکین اپنی انہی زیر کاشت زمینوں سے اپنی روزی روٹی حاصل کرتے ہیں اور اپنے خاندانوں کی کفالت کرتے ہیں۔

لہذا مظلوم اور غریب علاقہ مکین وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور کمشنر ملاکنڈ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ درجہ بالاحقائق کومد نظر رکھتے ہوئے گاؤں سنگور کے متاثرہ عوام کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم صادر فرمائیں ۔


شیئر کریں: