Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آل ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل چترال کا اجلاس، مرکزی بجٹ یکسر مسترد

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) آل ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل چترال(AGECC) کا ایک اجلاس گزشتہ دن ایپکا ہاوس میں زیر صدارت امیرالملک صدر AGECC چترال منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام سرکاری تنظیمات کے صدور اور جنرل سیکریٹریزنے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز PMA چترال کے جنرل سیکریٹری فضل محمد کی تلاوت سے ہوا۔ اجلاس میں بجٹ 2018-19 میں سرکاری ملازمین کو دی جانے والی ریلیف پر مفصل بحث کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محفل امیرالملک نے بتایا کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل نے جو چارٹر آف ڈیمانڈ مرکزی حکومت کو پیش کیا تھا۔اس پر عمل درامد نہ کرکے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی حکومت نے اپنی سابقہ ملازمین دشمنی کا ثبوت دیا۔ جس کا خمیازہ اس حکومت کو آئندہ الیکشن میں بھگتنا ہوگا۔اجلاس کے آخرمیں زیل قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
چترال کے تمام سرکاری ملازمین مرکزی حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اور سرکاری ملازمیں کے تمام نمائندوں نے عہد کیا ۔ کہ آل امپلائز کے مرکزی اور صوبائی نمائندوں کی طرف سے اس بجٹ کے خلاف جو بھی اقدامات کیے جاءئنگے چترال کے ملازمین ہر فورم پر ان کا ساتھ دینگے۔
صوبائی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیاگیا۔کہ بجٹ 2018-19 میں صوبے کے تمام سرکاری ملازمیں کو آل ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل کے پیش کردہ چارٹر اآف ڈیمانڈ کے مطابق ریلیف دیا جائے۔تمام الاونس میں موجود مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔یہ بھی فیصلہ ہوا کہ آل ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل چترال کا اجلاس ہر ماہ کی 5 تاریخ کو ایپکا ہاوس چترال میں منعقد ہو گا۔
all employes coordination council chitral2

all employes coordination council chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
9742