Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ ہائی سکول چترال میں اولڈ بوائز کیلئے پروگرام کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے سابق طلباء کے لئے 13۔مئی کو اتوار کے دن سکول سے وابستہ اپنی پرانی یادیں تازہ کرنے اور بچھڑے دوستوں سے دوبارہ مل بیٹھنے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لئے پشاور اور جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ دوسرے شہروں میں رہنے والے سینکڑوں سابق طلباء بھی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔ جمعہ کے روز سکول کے اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت الحاج عیدالحسین منعقداجلاس میں پروگرام کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور تین مختلف کمیٹیاں الحاج شیر آغا ، شہزادہ تنویر الملک اور ظہیر الدین کی سربراہی میں تشکیل دی گئیں ۔اس دن سکول کے سابق طلباء کی یادوں پر مبنی کتاب کی پہلی جلد کی رونمائی بھی ہوگی جوکہ سابق طلباء کے لئے نہایت دلچسپی کا باعث ہوگی۔ صدر الحاج عیدالحسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال کی اس قدیم تریں درسگاہ سے نکلنے والی علم شعاعوں نے اس وادی کو منور کیااور جہالت کے اندھیرے دور ہونے پر ترقی کا عمل شروع ہوااور چترال کا ہر جدید تعلیم یافتہ کسی نہ کسی طور پر اس ادارے سے فیض یا ب ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس مادر علمی سے فارع ہونے والے طلباء اس ری یونین کے انعقاد کا شدت سے انتظار کررہے ہیں جن کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئے ہیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
9740