Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک آرمی ملاکنڈ ڈویژن اور چترال سکاوٹس کے زیر انتظام وریجون موڑکہو میں فری میڈیکل کیمپ

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاک آرمی ملاکنڈ ڈویژن اور چترال سکاوٹس کے زیر انتظام گزشتہ دن وریجون موڑکہو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جہاں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کے ساتھ مفت ادویات بھی دئیے گئے۔ فری میڈیکل کیمپ میں چترال سکاوٹس کے ڈاکٹروں کے ساتھ سول ڈاکٹروں نے بھی حصہ لیا۔ کمانڈر لاگ پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ برگیڈیئر کاشف نعیم اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا ۔ اور علاقے کے تقریبا 100مستحق گھرانوں میں فری راشن اور بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کی ۔ انھوں نے علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کی ۔ ان کے مسائل سنے ۔ اور مل کرعلاقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال سکاوٹس کی طرف سے علاقے کے عوام کے ساتھ اس ہمدردانہ اقدام کو علاقے کے عوام نے سراہا ۔ اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔
pak army and chitral scouts free medical camp warijun chitral 17
pak army and chitral scouts free medical camp warijun chitral 7 pak army and chitral scouts free medical camp warijun chitral 8 pak army and chitral scouts free medical camp warijun chitral 9 pak army and chitral scouts free medical camp warijun chitral 11pak army and chitral scouts free medical camp warijun chitral 18

pak army and chitral scouts free medical camp warijun chitral 19

pak army and chitral scouts free medical camp warijun chitral 21

pak army and chitral scouts free medical camp warijun chitral 2
pak army and chitral scouts free medical camp warijun chitral 14

pak army and chitral scouts free medical camp warijun chitral 16


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
9725