Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم این اے شہزادہ افتخارالدین بہت جلدPML-Nمیں شرکت کا اعلان کریں گے۔۔ پی ایم ایل این

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) منگل کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم اجلاس کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے تین کارکنان نے ضلعے میں پارٹی قائد میاں محمدنواز شریف کی کارکردگی کی بنیاد پر اس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا جوکہ پارٹی کے صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ کے زیر صدارت ٹاؤن ہال میں منعقدہوا جس میں پارٹی کے رہنما سید احمد خان صفت زرین محمد کوثر ایڈوکیٹ، محمد وزیر خان، خورشید مغل، سردار یفتالی، عمران الملک، فضل رحیم ایڈوکیٹ، ساجداللہ ایڈوکیٹ ،غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ، بی بی جان اور دوسروں نے خطاب کیا۔ اس موقع پرنوجوان کونسلر ذاہدالرحمن۔وقار ،قاضی اسد،محمد نواب اورغوچ اور وقاراحمد مغلاندہ نے باضابطہ طور پر پی ایم ایل این میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر انہیں خوش آمدید کہا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے 12۔مئیکے دورہ چترال کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئے جبکہ اس موقع پر کہا گیا کہ پارٹی قائدمیاں نواز شریف رمضان المبارک کے فوراً چترال کے دورے پر آئیں گے جس کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا جس نے چترال میں ریکارڈ ترقیاتی کام سرانجام دے کر چترالی عوام کا دل جیت لیا ہے۔ اس موقع پر مزید بتایاگیا کہ ایم این اے شہزادہ افتخارالدین بہت جلد ہی PML-Nمیں شرکت کا اعلان کریں گے جس سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔
pmln chitral 3

pmln chitral 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
9702