Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گلگت، انجمن تاجران کے کابینہ کی مدت میں توسیع غیر قانونی اورغیر آئینی ہے..مرکزی انجمن تاجران

Posted on
شیئر کریں:

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ) اتوار کے روز گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں مرکزی انجمن تاجران گلگت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے تمام وارڈز کے صدور اور جنرل سیکریٹری نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر گزشتہ روز سلیکشن کے موجودہ کابینہ کی مدت میں توسیع کو مسترد کرتے ہوئے اسے مرکزی انجمن تاجران کے آئین کے خلاف قرار دیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ مرکزی انجمن تاجران کے بائی لاز کے مطابق ڈپٹی کمشنر گلگت مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن کمشنر/چیئرمین ہیں۔ان کی سرپرستی کے بغیر کسی قسم کی کابینہ کی تشکیل کا کابینہ مدت میں توسیع غیر قانونی اور غیر آئینی ہے اور آئندہ بہت جلد بائی لاز کے مطابق انتخابات عمل میں لائے جائیں۔اس مقصد کیلئے باضابطہ طور پر کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی کو ذمہ داری سونپ دی گئی کہ وہ انتخابی عمل کے لئے راہ ہموار کریں اور انتظامات کو حتمی شکل دیں۔کمیٹی کو دکانداروں سے ملاقات کرکے ناراض گروپ سے مذاکرات کا اختیار بھی دیا گیا۔اجلاس میں تاجران کے درمیان دھڑا بندی کرانے والے عناصر کی مذمت کرتے ہوئے تاجروں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے آپس میں اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے اور ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ تاجر برادری کے اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔الیکشن اور مذاکرات کیلئے تشکیل شدہ کمیٹی کی سربراہی غلام مرتضی NLIمارکیٹ کریں گے جبکہ کمیٹی کے ارکان میں احمد علی جوٹیال، عیسیٰ جوٹیال، سیف اللہ، عارف برادرز پی آئی اے لنک روڈ حاجی ولایت PIAلنک روڈ محمد نعیم عبدالغنی کشمیری بازار فضل الرحمن کنوداس لعل خان کنوداس شامل ہونگے۔


شیئر کریں:
Posted in گلگت بلتستان, تازہ ترینTagged
9623