Chitral Times

Oct 4, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کے بلبل حسن نمبر ونSHO،علی احمد تفتیشی آفیسراورعبد العزیز نمبرون محررقرارپایا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن اختر حیات گنڈا پور نے ضلع چترال کی سطح پر تھانہ دروش کے SHOبلبل حسن کو ضلع کا نمبرون SHOکے طورپر سرٹیفیکیٹ گریڈ ٹو اور نقد انعامات سے نوازا ہے جبکہ تھانہ ایون کے تفتیشی افیسر علی احمد کو نمبر ون تفتیشی آفیسر اور حوالدار سید عبد العزیز محرر تھانہ بمبوریت چترال کو بھی ضلع کا نمبر ون محرر کے طور پر نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ دیاہے۔ چترال اور دروش کے عوام نے ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن اور DPOچترال کی طرف سے میرٹ پر فیصلہ کرکے پولیس افسران کو سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات کے حقدار ٹھہرانے پر ان کا شکریہ اد اکیا ، اور یہ توقع ظاہر کی کہ چترال پولیس کے دیگر افسران اور جوان بھی اپنے ان بھائیوں کی طرح چترال کے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور خدمات کی انجام دہی میں مزید تیزی لا کر اپنا فریضہ سرانجام دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔


شیئر کریں: