Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

NUST کے طالب علم ذیشان نذیر احمد کا اعزاز

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) NUST یونیورسٹی اسلام آباد کے ہونہار طالب علم ذیشان نذیر احمد نے ایم ایس انرجی سسٹم انجینئرنگ کے فائنل امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے صدارتی گولڈ مڈل حاصل کیا ہے ۔ انھوں نے 4.00 CGPA میں سے 4.00نمبر حاصل کرکے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیاہے ۔ ذیشان نے میٹرک کے امتحان سے پوزیشن ہولڈر رہا ہے ۔ انھوں نے میٹرک کے امتحان میں دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج میں پہلی جبکہ ضلع بھر میں دوسری پوزیشن لیکر ایڈورڈ کالج پشاور میں داخلہ لیا تھا جہاں سے انھوں نے ایف ایس سی پری انجینئرنگ میں سو فیصد رزلٹ حاصل کرچکا ہے ۔ اور ساتھ انٹرنیشنل کانگرو میتھی میٹکس کے مقابلوں میں پاکستان بھر میں چوتھی پوزیشن لینے میں کامیاب رہا تھا ۔ذیشان نذیر احمد معروف معالج اور الٹراساونڈ سپشلسٹ ڈاکٹر نذید احمد ساکن کجو کے فرزند ارجمند ہیں۔
zeshan nazir ahmad goldmedalist2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
9459